09:18 am
عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے، اپنے قدموں پر کھڑا کرینگے

عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے، اپنے قدموں پر کھڑا کرینگے

09:18 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے، انہیں ان کے قدموں پر کھڑا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ میرے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اپنے انتخابی حلقہ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیہ کے لوگوں میں ہر ماہ دو سو سے چار سو چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ لوگوں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے انہیں ان کے قدموں پر کھڑا کریں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو آج قرضہ لینے والا ہے، وہ کل قرضہ دینے والا بنے گا۔ جن لوگوں نے غریبوں کا حق مارا ہے، ان کا پیچھا کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقے میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول چلانا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں