01:23 pm
بلاول نے مریم نواز کودعوت دے ڈالی

بلاول نے مریم نواز کودعوت دے ڈالی

01:23 pm

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو فون کال کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطاری کی دعوت کے لئے کے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو فون کیا ہے، اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے بھی خود رابطہ کیا، جب کہ محمود اچکزئی، اختر مینگل، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی اندوہناک حادثے میں انتقال کے باعث پارٹی کی کل کے دن کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین خبریں