04:06 pm
افطارپارٹیوں کی آڑمیں منتخب حکومت کیخلاف کیا کچھ کیا جارہا ہے

افطارپارٹیوں کی آڑمیں منتخب حکومت کیخلاف کیا کچھ کیا جارہا ہے

04:06 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افطارپارٹی کے نام پر منتخب حکومت کیخلاف سازش افسوسناک ہے، اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے فکرمند ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔فردوس عاشق نے کہا کہ افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑمیں ذاتی مفادات کوتحفظ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تاجروں کو ایک روز میں ہی اربوں کا نقصان پہنچ ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی لاگت اربوں میں بڑھ گئی ہے۔ تمام تر صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی سے ترقی کی شرح 2.7 فیصد پر آگئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہے۔ قرار داد میں ان تمام حالات کا ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان کو ٹھہرایا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں