06:42 am
کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے

کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے

06:42 am

گہرے سمندرکیکڑا ون میں ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق منصوبہ ناکام ہو گیا۔زرائع کے مطابق کیکڑا ون میں ابتدائی نتائج کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے۔ کیکڑا ون کی 5ہزار 470 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی۔ کیکڑا ون کے بارے میں مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کی جائے گی۔ ایگزون موبل، ای این آئی، پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش پر کام کررہی تھیں۔
رواں سال جنوری میں کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ منصوبے پر اس وقت تک دس کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر آ چکی ہے۔ وزارت پٹرولیم ابتدائی نتائج پر سرکاری ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ابھی تک کیکڑا ون کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں ہے۔ حتمی نتیجے تک انتظار کیا جائے۔واضح رہے آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم دو نفل باندھے کراچی کے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نکلنے والے ہیں جو آئندہ 50 برس تک کیلئے کافی ہوں۔وزیر اعظم کی تقریر کے دو گھنٹے بعد ہی منصوبے کی ناکامی خبریں میڈیا پر آگئیں۔

تازہ ترین خبریں