08:05 am
اب تک کی سب کو حیران کر دینے والی خبر

اب تک کی سب کو حیران کر دینے والی خبر

08:05 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کائرہ حادثے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والی کار ساز کمپنیوں کی وجہ سے قتل ہوا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اقرار الحسن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان کے ایک دوست کے صاحبزادے کا جرمنی میں ایکسیڈنٹ ہوا تو فوری طور پر ایئر بیگز کھل گئے۔ جب تک ماں باپ ہسپتال پہنچے
اس وقت تک ان کے بیٹے کی طبی امداد مکمل ہوچکی تھی اور وہ اپنے پیروں پر چل کر باہر آرہا تھا۔اقرار الحسن نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ کائرہ سمیت روزانہ سڑکوں پر مرنے والے حادثے میں نہیں مرتے بلکہ انہیں قتل کیا جاتا ہے اور اس کے ذمہ دار مہنگی لیکن گھٹیا کاریں بنانے والی کمپنیاں ہیں۔خیال رہے کہ قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے اسامہ کائرہ جمعہ کے روز اپنے آبائی شہر لالہ موسیٰ میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسامہ کے ساتھ ان کا دوست حمزہ بٹ بھی اس حادثے کی نذر ہوا تھا۔ایک اور صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹر پر اسامہ کائرہ کی گاڑی کے حادثے کی رپورٹ شیئر کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر گاڑی کا ایئر بیگ کھل جاتا تو اسامہ کائرہ زندہ ہوتا۔ احتشام الحق نے کہا کہ اگر لاکھوں روپے مالیت کی کچرہ اور کاغذ نما گاڑیوں پر پابندی لگادی جائے تو ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں