06:36 pm
عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات  دھماکے دار اعلان کردیا گیا

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات دھماکے دار اعلان کردیا گیا

06:36 pm

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات میں پیش رفت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا عندیہ دیدیا۔شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ دوحہ میں جاری مذاکرات میں پیش رفت سے دونوں اہم رہنماؤں کی ملاقات کے لیے راہ ہموار ہوگی۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا
طالبان اور امریکا کے مذاکرات میں پیش رفت دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مشروط ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کو مشروط مت قرار دیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر بات چیت کا مرحلہ آگے بڑھتا ہے تو ماحول بہت سازگار ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم شخصیات ہیں اور دونوں ہی خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ میں مذاکرات تاحال جاری ہیں جو خطے میں امن اور استحکام میں پیش رفت کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے جس سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے ایران سے تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ جب کبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تب تب ایران اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ’ہر منفی‘ کوشش کو ناکام بنادیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان، ریاض کے ساتھ کھڑا ہے اور جب کبھی خطرہ ہوا ہم ہر ممکنہ خدمات پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی وفد چین میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی ماونت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جون میں ہونے والے 'ایف اے ٹی ایف' اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا۔واشنگٹن کی جانب سے تین سرکاری افسران پر ویزا پابندی عائد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عائد کردہ پابندی ’عارضی‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ بے دخلی سے متعلق مسائل بڑی حد تک حل کر لیے گئے ہیں ، ویزا پر پابندی جلد ختم ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے