01:41 pm
بلاول کے ہاں افطاری مریم نواز کی گاڑی کس نے چلائی

بلاول کے ہاں افطاری مریم نواز کی گاڑی کس نے چلائی

01:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز افطار ڈنر میں شرکت کےلئے زرداری ہائوس پہنچ گئیں۔ ، نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق مریم نواز موٹرے وے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں ، کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا،لاہور سے اسلام آباد مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے گاڑی ڈرائیو کی ۔ادھر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطاری کا اہتمام جاری ہے
جس کیلئے بڑے پیمانے پرمختلف کھانے بھی تیار کیے جارہے ہیں جس کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق افطار ڈنر میں کھانے کے حوالے سے تمام مہمانوں کی پسند اور ناپسند کا خصوصی خیا ل رکھا گیاہے تاہم کھانےمیں بھنڈی ، بریانی ، پالک پنیر ، باربی کیو، قورمہ سمیت دیگر سالن شامل ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ چنا چاٹ ، فروٹ چاٹ ، پھل ،پکوڑے اور شربت مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے ۔افطار ڈنر کے بعد زرداری ہاؤس میں میٹنگ ہو گی جو کہ تقریب دو گھنٹے جاری رہے گی ۔تقریباً پونے 9بجے شرکا کی جانب سے میڈیا سے گفتگو بھی کی جائیگی

تازہ ترین خبریں