03:12 pm
ملک کے بڑے شہرمیںآپریشن کی پوری رقم نہ دینے پر یتیم بچی کوہسپتال میں بندکردیاگیا

ملک کے بڑے شہرمیںآپریشن کی پوری رقم نہ دینے پر یتیم بچی کوہسپتال میں بندکردیاگیا

03:12 pm

ایبٹ آباد(آن لائن) ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے بعد پوری رقم ادا نہ کرنے پر 7سالہ یتیم بچی کو کمرے میں بند کر لیا۔ یتیم بچی کے خاندان نے وزیراعظم سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ اخلاقیات کا درس بھول گئی، آپریشن کی مکمل رقم ادا نہ کرنے پر 7سالہ یتیم بچی کو ہسپتال میں محصور کر لیا۔بچی کے چچا کا کہنا ہے
کہ 1لاکھ 20ہزار روپے میں سے 70ہزار ادا کر دیئے۔ غربت کے باعث بقیہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں۔بچی کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں