04:07 pm
پنجاب ہائوس کے ملازمین کی ن لیگ کے دورسےجاری  عیاشیاں ختم

پنجاب ہائوس کے ملازمین کی ن لیگ کے دورسےجاری عیاشیاں ختم

04:07 pm

اسلام آباد(آن لائن)پنجاب ہاؤس راولپنڈی کے ملازمین کی "ن" لیگ کے دور سے جاری عیاشیاں ختم کر دی گئیں. پنجاب ہاؤس کے ملازمین کے سولہ کوارٹروں میں پہلی بار بجلی کے میٹرز لگانے اور ملازمین سے استعمال شدہ بجلی کا بل وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے. قبل ازیں تمام کوارٹروں کے رہائشی پنجاب ہاؤس کے ملازمین کو عرصہ دراز سے بغیر بجلی کے میٹرز کے ڈائریکٹ تاریں جوڑ کر بجلی فراہم کی جارہی تھیں
جس کی وجہ سے پنجاب ہاؤس کی ماہانہ بجلی کا بل پچیس سے تیس لاکھ روپے کے درمیان آتا تھا. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مفت بجلی کی وجہ سے ہر دوسرے کوارٹر میں ایک سے دو ائیر کنڈیشنز استعمال ہورہاتھا تاہم گزشتہ روز تمام کوارٹروں سے اے سیز کو فوری طور پر اتروا دیاگیا ہے اور بجلی کے میٹرز لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں. جس کے بعد ملازمین موجودہ حکومت کو بْرا بھلا کہتے اور "شیر" کے دور میں کئے گئے مزے کو یاد کرتے نظر آرہے ہیں.

تازہ ترین خبریں