04:10 pm
پیپلزپارٹی نے چئیرمین نیب کے انٹرویو کو متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

پیپلزپارٹی نے چئیرمین نیب کے انٹرویو کو متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

04:10 pm

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیرذمے دارانہ اور متعصبانہ ہے،چیئرمین نیب کیخلاف قانونی راستہ اختیارکرنے کے لئے وکلاء سے مشاورت کرینگے،چیئرمین نیب کاآصف زرداری کی خرابی صحت کامذاق اڑاناغیراخلاقی اورغیرانسانی ہے،چیئرمین نیب کچھ بھی کرلیں کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچاسکتے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میںتر جمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی،ایک جانبدار اور متعصب شخص سے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ احتساب کی توقع نہیں، چیئرمین نیب نے پی پی قیادت کے خلاف بغض ظاہرکرکے غیرجانبداری کھودی،چیئرمین نیب کی باتیں ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے بھی جب بلاول بھٹو زرداری نے عوامی سرگرمیاں کیں تو نیب حرکت میں آیا، بلاول بھٹوکے اپوزیشن رہنماں سے رابطوں کے وقت ایساانٹرویومعنی خیزہے،جب بھی ہم حکومت کیخلاف متحرک ہوتے ہیں نیب ایکشن میں آجاتاہے،نیب حکومت کاآلہ کارہے،ہمارادعوی چیئرمین نیب نے خودسچ ثابت کردیا،مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ پی پی قیادت غریب عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔

تازہ ترین خبریں