04:27 pm
اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کاامکان ہے

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کاامکان ہے

04:27 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ، ڈی جی خان،کوئٹہ،قلات، مکران،ژوب ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
تاہم کوئٹہ،ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ تاہم پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پشاور،پاراچنار25،چراٹ08، دیر(زریں03، بالائی02)،چترال، میرکھانی 03، دروش 02، گلگت بلتستان :گلگت اور بگروٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیکب آباد،روہڑی 43،شہید بینظر آباد،بہاولنگر ،لاڑکانہ،موہنجوداڑو، میر پورخاص اورسکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں