04:33 pm
پاکستان ایک اور قیامت خیز واقعے میں لہولہان ہو گیا

پاکستان ایک اور قیامت خیز واقعے میں لہولہان ہو گیا

04:33 pm

شکارپور( آئی این پی ) شکار پور میں قومی شاہراہ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے میں 4 بچوں سمیت 9 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں
جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شہداد کوٹ ہے ،حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

تازہ ترین خبریں