12:31 pm
ہم باتیں نہیں کام کرتے ہیں ، وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

ہم باتیں نہیں کام کرتے ہیں ، وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

12:31 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ ہم باتیں نہیں کرتے بلکہ عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ پنجاب کے ہر علاقے کو جدید اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے پسماندہ علاقوں اور تر قی یافتہ شہروں میں فرق ختم ہو جائے گا اور وہی ترقی اور سہولتیں دور دراز علاقوں کے شہریوں کو ملیں گی جو لاہور کے شہریوں کو مل رہی ہیں۔
وہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے جو بویا وہ عوام کو کاٹنا پڑ رہا ہے۔ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں کے ذریعے ملک کے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اورعام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے اور اب سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔ نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔ نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی دور دراز تحصیلوں اور اضلاع کے دورے کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا