08:53 am
پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر

پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر

08:53 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سیاست میں باقاعدہ انٹری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔سیاسی مبصرین کے مطابق گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کر کے مریم نواز نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایک طرف جہاں مریم نواز آہستہ آہستہ سیاست میں متحرک ہو رہی ہیں وہیں دوسری جانب حمزہ شہباز کی پریشانی اور بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے۔گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر پر بھی حمزہ شہباز نے کئی مرتبہ اپنے تاثرات سے بے زاری کا اظہار کیا۔زرداری ہاؤس میں نہ صرف افطار ڈنر کے دوران بلکہ نیوز کانفرنس میں بھی حمزہ شہباز کافی زیادہ گم سم دکھائی دئے۔حمزہ شہباز نے کبھی ہاتھ منہ پر رکھا تو کبھی مٹھیاں بھینچ کر اپنی بے زاری کا اظہار کیا۔ کبھی لاتعلقی کا اظہار کیا، جس سے لگ رہا تھا جیسے انہیں اس افطار ڈنر میں زبردستی بٹھایا گیا ہے۔ مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی حمزہ شہباز کافی زیادہ بے زار دکھائی دئے۔جس کی وجہ زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں مریم نواز کا نمایاں ہونا تھا۔ مریم نواز بلاول کی برابر والی نشست پربراجمان تھیں جبکہ حمزہ شہباز تھوڑا دور بیٹھے تھے اور کچھ بجھے بجھے بھی نظر آئے ،ان کے چہرے پر ناگواری واضح تھی۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والے اس افطار ڈنر کے بعد اب مسلم لیگ ن کے مستقبل کا خاکہ سامنے آگیا ہے۔ کیونکہ افطار ڈنر میں مریم نواز کا اس طرح نمایاں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب مستقبل میں مریم نواز ہی مسلم لیگ ن کو لے کر آگے چلیں گی، جبکہ عمر میں چھوٹے لیکن سیاست میں مریم نواز سے زیادہ تجربہ رکھنے والے حمزہ شہباز مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے۔

تازہ ترین خبریں