09:30 am
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ، 8افراد جاں بحق، ہر طرف چیخ وپکار

پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ، 8افراد جاں بحق، ہر طرف چیخ وپکار

09:30 am

اسلام آباد(نیو زدیسک) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شکارپور میں قومی شاہراہ پر 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔افسوس ناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایس ایس پی شکار پور ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو سکھر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔یاد رہے کہ 28 اپریل کو جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 19 اپریل کو صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں