04:16 pm
علیم خان نے رہا ہوتے ہی ہاتھ کھڑے کردیے  کپتان او ر کارکن دونوں ہکا بکا رہ گئے

علیم خان نے رہا ہوتے ہی ہاتھ کھڑے کردیے کپتان او ر کارکن دونوں ہکا بکا رہ گئے

04:16 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک 100دن نیب کی حراست میں رہنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبد العلیم خان رہا ہو گئے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انھیں اہم مشاورت کےلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم اپنے انتہائی قریبی دوست کو کوئی بڑی ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب حکومت اور پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔آج سہہ پہر 4 بجے ایوان وزیراعظم میں عمران خان اور علیم خان کے درمیان اہم ملاقات ہو گی،
علیم خان نیب مقدمہ میں 100 دن گزرنے کے بعد رہا ہوئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اس بات پر بہت خوش ہیں کہ علیم خان نے شریف خاندان اور زرداری کی طرح نہ تو ضمانت قبل از گرفتاری کروائی اور نہ ہی گرفتاری کے بعد ڈرامہ کیا بلکہ مکمل یقین اور اعتماد سے مقدمے کا سامنا کیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت علیم خان کو دوبارہ اہم ذمہ داریاں سونپنا چاہتی ہے۔لیکن علیم خان اس وقت حکومتی ذمہ داری لینے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے نہ صرف علیم خان بلکہ مرکزی قیادت پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب حکومت اور پارٹی دونوں مشکل میں ہیں تو علیم خان جیسے رہنماؤں کو کسی نہ کسی صورت میں حکومت میں اپنا فعال کردار ضرور ادا کرنا چاہئیے۔

تازہ ترین خبریں