05:00 pm
شادی کرکے چین جانے والی سوات کی رہائشی  یہ لڑکی اپنے ویڈیو پیغا م میں کیا کہہ رہی ہے

شادی کرکے چین جانے والی سوات کی رہائشی یہ لڑکی اپنے ویڈیو پیغا م میں کیا کہہ رہی ہے

05:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف چینی باشندوں کے پاکستانی لڑکیو ں کو ورغلاکر ان سے شادیاں رچانے کے بعد انھیں چین لے جانے اور وہاں پران کے اعضا فروخت کرنے اور انھیں بدکاریوں پر مجبور کرنے کے انکشافات ہورہے ہیں تو دوسری جانب بیاہ کر چین جانے والی مینگورہ سوات کی رہائشی حنا پطرس نامی ایک لڑکی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میںاس نے کہا ہے
کہ وہ عرصہ پانچ ماہ سے اپنے شوہر کے ساتھ اپنے سسرال میں ر ہ رہی ہے وہ بے حد خوش ہے ۔ اس کے سسرالی اس کا بے حد خیال رکھتےہیں اور اسے کسی بھی قسم کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دیتے ۔چینی سفارت کار نے پاکستانی خاتون کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ غیر قانونی شادی کے دھندے میں ملوث ہر شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب تک کی تحقیقات میں پاکستانی لڑکیوں کی کے اعضاء چوری کرنے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جہاں پر چینی شوہروں نے اپنی پاکستانی بیویوں سے غیر انسانی سلوک کیا۔جس کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آچکی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں