05:21 pm
پاکستانی علاقے میںخواتین سمیت 10افراد اچانک موت کے منہ میں چلے گئے

پاکستانی علاقے میںخواتین سمیت 10افراد اچانک موت کے منہ میں چلے گئے

05:21 pm

سانگلہ ہل(آئی این پی )سانگلہ ہل کے نواحی گاو ¿ں کوٹلہ کلاں چک نمبر43میں5روزمیںیکے بعددیگرے6خواتین اور3 مرداورچارسالہ بچے سمیت 10افرادپُراسراربیماری سے جان بحق خواتین کی قبرکھودتے وقت گورکن بھی دم توڑگیا گاو ¿ں میں سوگ ہی سوگ کی صفِ ماتم بچھ گئی لوگ اپنے پیاروں کوآہوں اورسسکیوںکے ساتھ دفنانے میں مصروف یکے بعد دیگر ہونے والی اموات نے دیہاتیوں کوخوف زدہ کردیاپُراسرابیماری موضوع بحث بن گئی
اطلاع کے باوجودمحکمہ صحت کی ٹیم گاو ¿ں میں نہ پہنچی دیہاتیوں کی افطاری اورسحری آنسوبہانے میں گزرنے لگی تفصیلات کے مطابق جان بحق ہونے والی خواتین میں پروین اخترزوجہ امانت پروین بی بی دختر قاسم انورکانسٹیبل کی بیوی والدہ میاں عنصرطارق جٹ کی اہلیہ اورمیاں صدیق ملک علم دین حاجی اورمیاں اکرم کاچارسالہ پوتااوررانامحمداشرف کی اہلیہ شامل ہیں دیہاتیوں کے مطابق یکے بعددیگرے انتقال کرجانے والے مرداورخواتین موت سے تین چارگھنٹے قبل بخاراورپیٹ دردوپیچش کی بیماری میں مبتلاہوتے رہے اس دوران ایک انتقال کرجانے والے پروین بی بی کی لحدکھودنے والاگورکن بھی قبرکھودتے وقت اچانک انتقال کرگیا۔دیہاتیوں نے کہا ہے کہ اس کے متعلق محکمہ صحت سانگلہ ہل کو اطلاع دی گئی لیکن 5روزگزرنے کے باوجودمحکمہ صحت کی کوئی ٹیم نہ پہنچی اس واقعہ پردیہاتیوں نے عیدکی خوشیاں سادگی سے منانے کافیصلہ کیاہے۔