09:47 am
اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑی خو شخبری سنا دی

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑی خو شخبری سنا دی

09:47 am

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ت
فصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوںپر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں ،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔