03:53 pm
 9جون سے 20جون کے درمیان عمران خان کی حکومت  ختم کردی جائے گی،یہ نوٹ کر لیں"

9جون سے 20جون کے درمیان عمران خان کی حکومت ختم کردی جائے گی،یہ نوٹ کر لیں"

03:53 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کہتے ہیں کہ 9جون سے 20جو ن تک کا ٹائم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےلئے بہت اہم ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریامقبول جان کاکہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت " جھنڈی"""" کا انتظار کررہی ہیں۔ 9جون سے 20جو ن تک پاکستان میں کچھ ہونے والا ہے۔
اگر اپوزیشن جماعتوںکو " جھنڈی " دکھا دی گئی تو یہ سارا سسٹم لپیٹ دیا جاسکتا ہے۔ اور اگر عمران خان 20جون تک کا وقت نکال گئے تو پھر اپوزیشن جماعتوں کو رگڑا لگ سکتاہے۔اوریامقبول جان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ جو جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمان سے الگ ہوسکتی ہے وہ ان کے بنائے ہوئے اتحاد کا حصہ کیسے بنے گی؎

تازہ ترین خبریں