06:34 am
ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات جاری

ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات جاری

06:34 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاک ایران تعلقات اورعلاقائی سلامتی سمیت اہم امور مذاکرات جاری ہیں.وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے، شاہ محمود قریشی
اور جواد ظریف اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کر رہے ہیں جن میں ہمسایہ ممالک کے مابین سکیورٹی معاملات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات ،بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو جاری ہے۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے۔

تازہ ترین خبریں