05:05 pm
چاند دیکھنے کے طریقہ کار پر حسن نثار نے فواد چودھری کی حمایت کر دی

چاند دیکھنے کے طریقہ کار پر حسن نثار نے فواد چودھری کی حمایت کر دی

05:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے قمری کیلنڈر متعارف کروا ئے جانے کے بعد مفتی منیب کے اس بیان کہ ہرحکومتی وزیر کو دینی معاملات پر تبصروں کا لائسنس نہیں ملنا چاہیے ،پر حسن نثار نے فواد چودھری کی حمایت کی ہے۔ نجی ٹی و ی چینل میں اینکر کے اس سوا ل پر کہ چاند دیکھنے کا طریقہ کار مذہبی ہونا چاہیے یا پھر سائنسی، حسن نثار کہتے ہیں
کہ دین میں کسی بھی ایک شخص کی اجارہ داری نہیں ہے۔ میں لادین نہیں ہو ں میں بے دین نہیں ہوں لیکن بالکل عام حلیے والے لوگ ان (ملائوں) سے بہتر دین سمجھتے ہیں۔ ایک بنجر اور بانجھ ذہن یہ کہتا ہے کہ مسواک کرناسنت ہے ۔ لیکن ایک منطقی سوچ کہتی ہے کہ نہیں دانت صاف کرنا سنت ہے کیونکہ آلات بدلتے رہتے ہیں۔ تلوار ، تیر، خنجر،بھالا سنت نہیں ہیں ۔بہادری سے اپنا دفاع کرنا سنت ہے۔ بہتر نتائج کا حصول سائنسی طریقوں سے ہی ممکن ہے ۔میں فواد چودھری کے ساتھ کھڑا ہوں او ر پوری قوم کو ہونا چاہیے۔یہ اجارہ داری والی سوچ ہے کہ بس ہمارا ٹھیکہ ہے۔ یہ کوئی پادری ہیں یا برہمن ہیں۔یہ کیا بات ہوئی۔

تازہ ترین خبریں