06:28 am
منظور پشتین نے پاک فوج کے آگے گھٹنے ٹیک دیے 

منظور پشتین نے پاک فوج کے آگے گھٹنے ٹیک دیے 

06:28 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج ہے کوئی مذاق تھوڑی ہے ، منظور پشتین کی عقل ٹھکانے آگئی ، پاک فوج کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کیا اعلان کردیا،  پی ٹی ایم کی عقل ٹھکانے آگئی، منظور پشتین نے پاک فوج کیخلاف جلسے جلوسوں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی، سینیٹر بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ پی ٹی ایم رہنما کی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، مطالبات منظور کیے جانے پر اشتعال انگیزی کو قابو میں کرنے کا پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کامسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا حل ڈائیلاگ اور گفت و شنید میں ہے۔ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے علاوہ پی ٹی ایم کے کارکنان عصمت شاہ جہان اور دیگر نے شرکت کی۔کمیٹی نے کہا کہ حال ہی میں قمر خار چیک پوسٹ پر پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اعتماد کی فضاء کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے تاکہ پر امن طریقے سے غلط فہمیوں کو دور کر کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ اس حوالے سے سینیٹر بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی ایم قیادت نے مسائل کے پرامن حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی ٹی ایم قیادت کو کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے پاک فوج کیخلاف اشتعال انگیزی کی جاتی ہے، جس پر انہوں نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کی کوششوں اور گرفتار افراد کی رہائی کی صورت میں وہ اشتعال انگیز جلسے جلوسوں کو کنٹرول کریں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک روڈ میپ کا ہونا انتہائی لازمی ہے تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیٹی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گی تاہم ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا جن سے ماحول خراب ہو۔ پی ٹی ایم کی قیادت نے اس موقع پر کمیٹی کے ساتھ رابط کاری کیلئے ایک رابطہ کمیٹی کااعلان بھی کیا جس میں پی ٹی ایم کی جانب سے پی ٹی ایم کے عہدیداران سلیم،کاشف اعظم اور لیاقت یوسفزئی ہونگے جبکہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹرستارہ ایاز، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی رابطہ کاری کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔کمیٹی اراکین نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔کمیٹی کے کنونیئر نے کہا کہ پی ٹی ایم کی قیادت اور کمیٹی کے درمیان رابطوں کے تسلسل کے ذریعے مسائل کی نشاندہی اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بہتر سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی اور ہم خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ بے چینی کی اس کیفیت کو ختم کیا جا سکے۔
 

تازہ ترین خبریں