10:14 am
4 جون سے آٹھ جون تک سپریم کورٹ میں عید کی تعطیلات ہونگی

4 جون سے آٹھ جون تک سپریم کورٹ میں عید کی تعطیلات ہونگی

10:14 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 4 جون سے آٹھ جون تک سپریم کورٹ میں عید کی تعطیلات ہونگی۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق 4 جون سے آٹھ جون تک عدالت عظمی میں عید کی تعطیلات ہونگی جبکہ باقی اداروں کو وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 4سے7جون تک ہو گی۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے اور عید الفطر قریب آتی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابقپاکستان میں عید الفطر 5جون کو ہو گی۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کے حساب سے عید کے 5جون کو منائے جانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مفتی منیب الرحمان نے 4جون کو رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے بعد وہ عید کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبریں