10:25 am
 آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں، عمران خان  کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں، عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

10:25 am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا آج پاکستان ٹیم کے لیے مشورہ ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کا خوف آ پ کی حکمت عملی اور کھیل کومتاثر کرےگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کی دعائیں اور حمایت کپتان سرفراز اور قومی ٹیم کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبریں