11:10 am
عید پر عید۔۔گرمی کے ستائے عوام کو حکومت نے تحفہ دیدیا

عید پر عید۔۔گرمی کے ستائے عوام کو حکومت نے تحفہ دیدیا

11:10 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عید پر عید۔۔گرمی کے ستائے عوام کو حکومت نے زبردست تحفہ دیدیا۔۔عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو عید کے موقع پر عیدی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر
بھی کام کریں گے۔ایس او پی کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ جبکہ متعلقہ اسٹاف اپنے سازوسامان سمیت سب ڈویژنز میں موجود رہے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عوام کو عید سے قبل ایک اور خوشخبری سنائی گئی تھی۔ملک میں ایل این جی کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان کیا گیا۔ ایل این جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی۔جبکہ گھریلو صارفین کیلئے استعمال ہونے والے ایل این جی سلینڈر کی قیمت میں بھی 680 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو گذشتہ روز موصول ہوئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لیٹر ،پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج فیصلہ کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

 

تازہ ترین خبریں