01:14 pm
شہریوں کیلئے تشویشناک خبر! بارشوں کو اب بھول جائیں

شہریوں کیلئے تشویشناک خبر! بارشوں کو اب بھول جائیں

01:14 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اہلیان کراچی کے لیے بُری خبر ہے کہ کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ
درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے دن میں حبس میں اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا جبکہ مشرقی بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔سب سے زیادہ گرمی سندھ کے ضلع سکھر اور بلوچستان کے ضلع تربت میں پڑے گی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔حکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ امسال شہر میں مون سون کی بارشیں نہ بہت زیادہ اچھی ہوں گی اور نہ ہی بہت زیادہ کم ہوں گی۔ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ آج کل سخت گرمی کے دنوں میں روزہ داروں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں