01:17 pm
عید الفطر5جون کو ہی ہوگی،

عید الفطر5جون کو ہی ہوگی،

01:17 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الفطر 5جون کو ہی ہو گی، انہوں نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت اور رہنمائی بھی مانگ لی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الفطر 5جون کو ہی ہو گی جبکہ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان نے 4جون کو چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی
طلب کر لیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ شرعی طور پر چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے اس لیے جب تک چاند نظر نہیںآ جاتا تب تک عید کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور رویتِ ہلال کمیٹی کے درمیان اس حوالے سے تنازع چل رہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے کون سا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ اور ایپ لانچ کر دی ہے جس کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کی تاریخ 5سال پہلے معلوم کی جا سکتی ہے۔ وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی اس ایپ کا نام ’ ’دی رویت‘‘ رکھا ہے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر یہ ایپ دستیاب ہے جہاں سے اس 8ایم بی کی ایپ کو ڈاؤن لوڈکیا جا سکتا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ شرعی تعلیمات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے اس لیے ہم سائنس کو اسلام کے سامنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جبکہ دوسری جانب فواد چوہدری نے اسے ایک سازش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ سائنس کا علم مسلمانوں کی میراث ہے اور یہ علم قرآن و حدیث کی تعلیمات پر مبنی ہے۔وفاقی کابینہ نے فی الحال اس ایپ اور کیلنڈر کی منظوری نہیں دی ہے کیونکہ دیر سے سمری بھیجے جانے پر یہ ویب سائٹ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہو سکی تھی البتہ عید کے بعد اس پر پیشرفت ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہے کہ عید 5جون کو ہی ہو گی۔

تازہ ترین خبریں