01:28 pm
سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

01:28 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پارک لین کیس کے بعد میگا منی لانڈرنگ کیس میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ذرائع کے ماطابق وارنٹ 10جون کو ہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچے تھے
تاہم احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی اس کے بعد وہ عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالےسے دی گئی درخواست پر ہونے والی سماعت پر پیش ہوئے جہاں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف دائر جعلی اکاوٴنٹس کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور سماعت کے دوران ہی آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر پولیس کو الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ جبکہ بکتر بند گاڑی کو پارکنگ میں پہنچا دیا گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے تاہم انہیں مزید 10روز کی عبوری ضمانت دے دی گئی ۔ اب چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اس سے پہلے پارک لین کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی اور اب بھی ان کی ضمانت میں 10روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں پانچ بار توسیع کی جا چکی ہے جبکہ نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے، جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی گئی ہے‘درخواست گزاروں کی جانب سے بھی نیب کے جواب پر جواب الجواب جمع کرایا گیا.آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے اور جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے.خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیرسماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 مئی تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی. دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت اپوزیشن کی آواز برداشت نہیں کرسکتی، حکومت مسلسل سیاسی مخالفین سے نامناسب برتاؤکررہی ہے، خوش قسمتی سے مجھے نامناسب برتاؤکا بہت تجربہ ہے. چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب پیشی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا حمایت کے پیغامات بھیجنے پرشکریہ

تازہ ترین خبریں