01:58 pm
پنڈی کے انتہائی معروف شخص نے خود کشی کر لی

پنڈی کے انتہائی معروف شخص نے خود کشی کر لی

01:58 pm

راولپنڈی (این این آئی)پنڈی کے انتہائی معروف شخص نے خود کشی کر لی۔۔۔۔خوف کی علامت بننے والے گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی پرفائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ ریڈ کے دوران پولیس کی
جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو ںکو گرفتار بھی کیا تھا ۔پولیس نے ملزم یوسف فوجی کی موت پر پولیس کی بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق یوسف عرف فوجی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے سینئر صحافی کے گھرچھاپے پر ایس ایچ او گنجمنڈی کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو ا تھا۔

تازہ ترین خبریں