03:41 pm
تحریک انصاف سندھ میں پیپلزپارٹی ہٹائو تحریک شروع کرنے والی ہے

تحریک انصاف سندھ میں پیپلزپارٹی ہٹائو تحریک شروع کرنے والی ہے

03:41 pm

کراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے صوبے میں کرپشن مٹا ؤپیپلز پارٹی ہٹا و تحریک کا اعلان کر دیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، مختلف محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، سیما ضیا اور عمر عماری نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانوں پر اہم پریس کانفرنس کی۔پی ٹی آئی رہنما
خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ 18ویں ترمیم کو واپس لیا جائے، چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی بد عنوانیوں کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب جانے کا اعلان کرتے ہیں ، ہم نے اس سلسلے میں ایک کتاب تیار کی ہے، بنیادی حقوق، پینے کا پانی، سیوریج، ہیلتھ، پارکس کا حال بتائیں گے، ایک سال میں 292.84 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، یہ چیزیں ہم نے بتانی ہے عوام کو، رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہیے اسلام آباد جانے سے پہلے، لاڑکانہ میں 500 سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں، یہ گندم کی 40 لاکھ بوریاں کھا گئے، کراچی سمیت سندھ پانی کو ترس رہا ہے، تھر میں بچے مر رہے ہیں

تازہ ترین خبریں