03:44 pm
بنوں میں ایک پسند کی شادی نے بربادی مچا دی

بنوں میں ایک پسند کی شادی نے بربادی مچا دی

03:44 pm

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کےشہربنوںمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں پسند کی شادی کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ پسند کی شادی کا شاخسانہ ہے، لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے گھر پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے لڑکی دم توڑ گئی تاہم لڑکے کے ورثا کی جوابی فائرنگ سے لڑکی کے تین رشتے دار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
خاتون زینب بی بی سمیت ان کے بھائی حفیظ الرحمن اور رشتے دار محسن اور ان کا ایک ساتھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل جبکہ وحید اور لطیف زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں