04:00 pm
مودی بلاتے بھی تو عمران خان نہیں جا سکتے تھے،اشرف جہانگیر قاضی

مودی بلاتے بھی تو عمران خان نہیں جا سکتے تھے،اشرف جہانگیر قاضی

04:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سفیر اور تجزیہ کار اشرف جہانگیر قاضی کہتے ہیں کہ اگر مودی عمرا ن خان کو اپنی تقریب حلف برداری میں بلاتے بھی تو عمران خان نہ جاتے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کےدوران اشرف جہانگیر قاضی کا کہناتھا کہ کل جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری ہورہی تھی تب عمران خان او آئی سی کے سمٹ میں شریک تھے۔اس لئے عین ممکن ہے
کہ عمران خان کو بھارت سے دعوت نامہ موصول ہوبھی جاتا تو وہ نہ جاسکتے۔تاہم دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات آئندہ ماہ کرغزستان میں ہونے کا امکان ہے جس میں غیر رسمی ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔ تاہم باضابطہ مذاکراتی ادوار شروع ہونےمیں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اشرف جہانگیرقاضی نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھارتی الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ نریندر مودی کامیاب ہوںتو معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس پر لوگ حیران بھی ہوئے تھے لیکن بحرحال چونکہ انھوںنے ایسا کہا تھا چنانچہ مثبت باتوں کی طرف امید رکھنی چاہیے۔ اب نریندری مودی بھی کہتے ہیں کہ میں خواہ مخواہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتا۔کرتار پور راہداری پر بھی کام جاری ہے۔ آئندہ بھی کچھ مسائل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں