04:37 pm
چیئرمین ایف بی آرکا بے نامی اکا ونٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آرکا بے نامی اکا ونٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

04:37 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے چیئرمین شبر زیدی نے بینکوں کو بے نامی اکا ونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سے بینکوں کے چیف فنانشل آفیسرز نے ایف بی آرہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں کو بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں
۔چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بے نامی اکاونٹس کا خاتمہ یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف یکم جولائی سے ایکشن ہوگا۔ٹیکس ماہرین کے مطابق بے نامی اکانٹس سے بڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ کی جاتی ہے، اسی وجہ سے ایمسنٹی اسکیم بھی لائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں