05:15 pm
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ پڑگیا

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ پڑگیا

05:15 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجا زشاہ کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو دل میں تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا، دل کی تین شریانوں کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ پڑا ہے
۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے وزیر داخلہ کی انجیو پلاسٹی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے دل کی تین شریانوں کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا۔ انجیو پلاسٹی کے بعد وزیر داخلہ اعجاز شاہ تاحال سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ امکان ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر داخلہ اعجاز شاہ کئی روز کیلئے سیاسی منظر نامے سے غائب رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں