05:22 pm
کولڈ ڈرنکس کو ہیلتھ ٹیکس کے نام پر ایک روپیہ مہنگا کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود حیران

کولڈ ڈرنکس کو ہیلتھ ٹیکس کے نام پر ایک روپیہ مہنگا کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود حیران

05:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے سیگریٹ نوشی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کےلئے لگایا جانے والا ہیلتھ ٹیکس تو ٹھیک ہے لیکن یہ مشروبات پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ حکومت کی طرف سے س20سیگریٹوں
والی ڈبیا پر 10روپے ٹیکس لگا یا جارہا ہے اور اسے ہیلتھ ٹیکس کہا جا ہا ہے۔ سیگریٹ نوشی واقعی صحت کےلئے بری چیز ہے اسلئے یہ اچھا اقدام ہے۔ لیکن اب سننے میں آیا ہے کہ مشروبات پربھی ہیلتھ ٹیکس کے نام پر قیمت بڑھائی جا رہی ہے وہ بھی 250ملی لٹر کی ریگولر بوتل پر ایک روپیہ۔اب ملک میں دن میں لاکھوں کروڑ ں لوگ وہ بوتل پیتے ہیں تو ایک روپیہ کرکے بھی یہ کتنی رقم جمع ہوجاتی ہے۔ تو میںنے یہ پوچھا کہ کیا یہ سیلز ٹیکس ہے ؟ تو بتا یا گیا کہ نہیں جی ہیلتھ ٹیکس ہے۔

تازہ ترین خبریں