05:26 pm
مریم نواز کی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کی مشروط پیشکش

مریم نواز کی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کی مشروط پیشکش

05:26 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ کو جارحانہ بیانات سے پسپائی اختیار کرنے کی مشروط پیشکش بھجوائے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر کہتےہیں کہ مریم نواز نےآرمی چیف کو اپنے ایک بزرگ دوست کے ہاتھوں پیغام بھجوایا ہے کہ اگر وہ اپنا سیاسی بیانیہ واپس لینے کوتیار ہیں۔ ان کےلئےکوئی راستہ نکلوایا جائے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے
کہ مریم نواز مسلسل کوشش کر رہی ہیں کہ انہیں اور ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی طرح سے ریلیف مل جائے۔ مریم نواز کی جانب سے ریلیف کے حصول کی کوششیں کئی ماہ سے کی جا رہی ہیں۔ اسی باعث مریم نواز نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔لیکن مریم صفدر کے پیغام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حال ہی میں سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا واحد مقصد خود کیلئے اور اپنے والد نواز شریف کیلئے ریلیف کا حصول ہے۔ اگر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو ریلیف فراہم کر دیا جائے، تو مریم نواز فوری خاموشی اختیار کر لیں گی۔

تازہ ترین خبریں