05:53 pm
چارسدہ میں بجلی کی تاروں سے ٹکرانے والی مسافر بس کو آگ لگ گئی

چارسدہ میں بجلی کی تاروں سے ٹکرانے والی مسافر بس کو آگ لگ گئی

05:53 pm

پشاور (آ ئی این پی)خیبر پختونخوا کے وسطی ضلع چارسدہ میں مسافروں سے بھری بجلی کی تار سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اٹھی مگر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جمعہ کو ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ چارسدہ میں غنی خان روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا ہے،مسافر بس کراچی سے مالاکنڈ کے علاقہ چکدرہ جارہی تھی اور اس کے اوپر کافی سامان لدا ہوا تھا
جس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے وقت تمام مسافر بس سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے،اسٹیشن ہاس انچارج ریکسیو چارسدہ حیات اللہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گیں اور بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جلد ہی اگ پر قابو پالیا۔حادثے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس ڈرائیور کی شناخت نام مرسلین کے نام سے ہوئی ہے جو چکدرہ کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین خبریں