09:31 am
دعوتِ اسلامی کے بانی الیاس عطار قادری کی سالگرہ ، کتنے برس کے ہوگئے؟

دعوتِ اسلامی کے بانی الیاس عطار قادری کی سالگرہ ، کتنے برس کے ہوگئے؟

09:31 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مذہبی جماعت دعوتِ اسلامی کے بانی و سربراہ الیاس عطار قادری رضوی آج (26 رمضان) کو اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ قمری کیلنڈر کی تاریخ مغرب کے بعد تبدیل ہوتی ہے جبکہ شمسی کیلنڈر کی تاریخ رات کو 12 بجے بدلتی ہے ، اس لیے جمعة الوداع 25 رمضان کو آیا لیکن مغرب کے بعدمحمد الیاس 26 رمضان المبارک 1369 ہجری (12 جولائی 1948) کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ تصوف کے قادریہ سلسلے سے تعلق کے باعث انہیں محمد الیاس قادری کہا جاتا ہے جبکہ امام احمد رضا بریلوی سے خاص انس کی وجہ سے وہ رضوی بھی کہلاتے ہیں۔
اپنے مریدین میں باپا کے نام سے مشہور الیاس قادری رضوی کو عطار بھی کہا جاتا ہے۔بچپن میں والد کا سایہ سر سے اٹھ جانے کے باعث انہوں نے معاشی تنگدستی کا سامنا کیا ۔ الیاس قادری نے گزر بسر کے لیے چھوٹے چھوٹے کام بھی کیے۔ ستمبر 1981 میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی جو آج عالمی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔ محمد الیاس قادری سینکڑوں کتابوں کے مصنف بھی ہیں لیکن ان کی سب سے مشہور کتاب فیضانِ سنت ہے ۔دعوتِ اسلامی کے امیر کی سالگرہ کاسوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہورہا ہے، ٹوئٹر پر ان کی سالگرہ کی مبارکباد کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں