09:31 am
بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیا ت نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیا ت نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

09:31 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیا ت نے پیش گوئی کردی ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے اور منگل تک جاری رہنے کی پیشین گوئی سامنے آئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہاتاہم ملک کے متعدد علاقوں راولپنڈی ، اسلام آباد ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں