09:36 am
سرکاری ملازمین کا عید پر 9 چھٹیاں کرنے کا پلان چکنا چور ہوگیا

سرکاری ملازمین کا عید پر 9 چھٹیاں کرنے کا پلان چکنا چور ہوگیا

09:36 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر تین جون کی رخصت لے کر 9 چھٹیاں منانے کا ملازمین کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزارت اور ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے،
اکثریت کو چھٹی دینے سے مختلف محکموں کے دفتری امورمتاثر ہوں گے، لہٰذا تمام عملہ 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائے۔ وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 3 جون کو غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں