01:39 pm
حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ بتا دی

حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ بتا دی

01:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی ،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت تاجروں اور صنعت کاروں کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ نے شرکاء کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
تاجروں نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مشیر خزانہ کو معیشت کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہو گا۔مشیر خزانہ نے کہاکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ کوئی بھی سیکٹر ٹیکس دینے کو تیار نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، کوشش کریں گے صنعتکاروں اور تاجروں کی تجاویز پر عمل کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں