03:47 pm
دوران طواف پاکستانی شہری کی جانب سے عمران خان کو جھوٹاکہنے کی ویڈیو

دوران طواف پاکستانی شہری کی جانب سے عمران خان کو جھوٹاکہنے کی ویڈیو

03:47 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جھوٹا قرار دیا جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑ رہا ہے اور ابھی تو آغاز ہے۔مریم نواز نے اس سے قبل بھی ایک بیان جاری کیا
جس میں انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف فقط حشر پر موقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہی نظامِ قدرت ہے۔ اللّہ میری توبہ۔جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ بہر حال عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں اور قابل عزت بھی ہیں۔جس پر مریم نواز نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ جو انسان مینڈیٹ چوری کر کے آیا ہے وہ نہ تو ہمارا وزیراعظم ہے اور نہ ہی کسی قسم کی عزت کے قابل ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے چودھویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے مکہ مکرمہ گئے جہاں انہوں نے سمٹ میں شریک ہونے سے قبل اپنی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے ہمراہ جب خانہ کعبہ کا طواف کررہےتھے تب ہی وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے اونچی آواز میں کہا کہ عمران خان آپ بہت جھوٹے ہیں، آپ نے جھوٹ بول کر ہم سے ووٹ لیا ہے۔ اللہ تمہیں ہدایت دے جھوٹے انسان۔ بہت جھوٹا ہے تو ۔

تازہ ترین خبریں