04:02 pm
ایک ہی دن میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر دوسرا حملہ

ایک ہی دن میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر دوسرا حملہ

04:02 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے۔
حملے ایک سے زائد دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے بروقت ردعمل دیا اور دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں