04:10 pm
’’میں ملک سے باہر کیا گیا آوے کا آوا ہی بگڑ گیا ‘‘

’’میں ملک سے باہر کیا گیا آوے کا آوا ہی بگڑ گیا ‘‘

04:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نے پاکستان واپس پہنچتے ہی جلال میں آکر بڑا حکم جاری کردیا۔۔۔ وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات حل نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات حل کرنے پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے،
اس حوالے سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سٹیزن پورٹل پر آنیوالی شکایات کو سنجیدہ نہیں لیا، ایف آئی اے حکام نے شہریوں کے مسائل حل کئے بغیر شکایات بند کیں، حکام نے شکایات پر شہریوں سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے خلاف تین شکایات پر باقاعدہ انکوائری کی ضرورت ہے، ایف آئی اے کا شکایات حل کرنے کا طریقہ وزیراعظم کے 8 جنوری 2019 کے حکمنامے کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے خلاف چھ شکایات پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی جائے اور اس کی انکوائری رپورٹ 21 روز کے اندر جمع کرائی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم کیخلاف پی ایم ڈیلیوری یونٹ کی جائزہ رپورٹ پر وضاحت پیش کی جائے اور ان کے ڈیش بورڈ پر پڑی تمام شکایات کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

تازہ ترین خبریں