06:22 pm
 حکومت اگر شمالی وزیرستان معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو حالات اس طرح نہ بگڑتے،بلاول

حکومت اگر شمالی وزیرستان معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو حالات اس طرح نہ بگڑتے،بلاول

06:22 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھرنے کہا ہے کہ حکومت اگر شمالی وزیرستان معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو حالات اس طرح نہ بگڑتے۔ ایک بیان میںمصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سپیکر اگر پہلے قواعد و ضوابط پر پہلے عمل کرتے تو یہ بحران پیدا نہ ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور وزیر داخلہ کو فورن صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کو فوری طور پر اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعلی اور وزیر داخلہ نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ تمام فریقین کی مشاورت سے ایسا پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔انہوںنے کہاکہ حقائق سامنے آنے تک کسی کو بھی کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقے کے لوگوں اور افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے عیوض حاصل امن دوبارہ کھونا بڑا المیہ ہوگا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ شمالی وزیرستان کا مسئلہ صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور کوئی راستہ نہیں۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حقائق سامنے لاکر قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر کے حالات قابو میں لائے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں