08:02 am
پاک فوج کے بہادر سپوت شہید میجر اسحاق کی بیوہ نے شہید کے جسم سے اتری پٹیوں سے کلمہ طیبہ لکھ دیا

پاک فوج کے بہادر سپوت شہید میجر اسحاق کی بیوہ نے شہید کے جسم سے اتری پٹیوں سے کلمہ طیبہ لکھ دیا

08:02 am

خوشاب(نیوز ڈیسک ) 2017میں پاک فوج کے شہید ہونے والے بہادر سپوت میجر اسحاق کی بیوہ کی جانب سے شہید کے جسم سے اتری پٹیوں سے لکھا گیا کلمہ طیبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ شہید میجر اسحاق کی بیوہ نے شہید کے زخموں سے اترنے والی پٹیوں سے شیشے کے ایک بڑے سے ٹکڑے پر’لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘لکھ دیا۔ کلمہ طیبہ جن پٹیوں سے لکھا گیا ہے
ان پر آج بھی پاکستان کے بہادر سپوت میجر اسحاق شہید کا خون لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔کوئی بھی شخص نومبر 2017میں ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے قوم کے عظیم سپوت میجر اسحاق کو نہیں بھول سکتا جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ میجر اسحاق کی شہادت کے وقت انکی بیوہ کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک تابوت کے شیشے پر سر رکھ کے بیٹھی تھیں جس میں ان کے خاوند کا جسدِ خاکی تھا۔اس تصویر کو دیکھنے والے ہر شخص کی آنکھ اشک بار ہو گئی تھی اس کے بعد2018 شہید کی ننھی بیٹی کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بابا کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہی تھی۔میجر اسحاق کی شہادت کے وقت ان کی بیٹی کی عمر ایک سال تھی۔اس کے بعد یہ خبر بھی آئی تھی کہ شہید کی بیوہ عائشہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔ اب ان کی جانب سے شیشے پر پٹیوں سے لکھے کلمہ طیبہ کی تصویر سامنے آئی ہے۔ شہید کے جسم سے اتری پٹیوں سے لکھا ’ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں