12:07 pm
نیلم، ٹرانسپورٹرز نے  تین گنا زائد کرائے وصول کر نا شروع کر دئیے

نیلم، ٹرانسپورٹرز نے تین گنا زائد کرائے وصول کر نا شروع کر دئیے

12:07 pm

نیلم، ٹرانسپورٹرز نے تین گنا زائد کرائے وصول کر نا شروع کر دئیے مظفرآباد سے آٹھ مقام تک پانچ سو جبکہ شاردہ کا آٹھ سو کرایہ وصول کیا جانے لگا نیلم(بیورو رپورٹ) ٹرانسپورٹرز نے دھوکہ دہی سے تین گنا زائد کرائے وصول کر نا شروع کر دئیے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے روٹس پر پبلک سروس پر چلنے والی گاڑیوں کو سٹینڈز سے غائب کر دیا گیا ہے۔گاڑیوں پربکنگ آفس کے بجائے باہر سے سواریاں بٹھائی جاتی ہیں۔ مظفرآباد سے آٹھ مقام تک دو سو کے بجائے پانچ سو جبکہ شاردہ کا کرایہ آٹھ سو اور کیل کا کرایہ بارہ سو روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں نے بھی اپنے کرائے دوگنا کر لئے ہیں۔ اعتراض کرنے والے مسافر کو گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے یا بیٹھایا ہی نہیں جاتا ہے۔ پولیس کو شکایت کرنے پر اضافی کرایہ واپس کرنے کے بجائے دو سو تک کا چلان کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ڈنکے کی چوٹ پر روٹ پرمٹ ہولڈر پبلک ٹرانسپورٹ نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ جبکہ انتظامیہ بھتہ لیکت خاموش ہے۔ حکومت کی عملداری کی دھجیاں اڑان کر رکھی ہوئی ہیں۔ مظفرآباد کی انتظامیہ کو شکایت کی جائے رو وہ نیلم کی انتظامیہ کا راستی دکھا دیتے ہیں جبکہ نیلم کی انتظامیہ کو ہوش ہی نہیں ہے ۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عید کی چھٹیوں کا بہانہ بنا کر غائب ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر، آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کی استدعا اورقانون کی عملداری قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ کرایہ وصول

تازہ ترین خبریں