03:46 pm
زرتاج گل وزیر نے اپنی ہمشیرہ کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے لکھا گیا خط واپس لے لیا

زرتاج گل وزیر نے اپنی ہمشیرہ کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے لکھا گیا خط واپس لے لیا

03:46 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے اپنی بہن کی تقرری کےلئے نیکٹا کو لکھے گئے خط پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد زرتاج گل نے نیکٹا کو تحریر کیا گیا اپنا خط واپس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل وزیر کی ہمشیرہ شبنم گل مجید کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کی تنقید پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے زرتا ج گل وزیرکو کہا ہے کہ وہ نیکٹا کو تحریر کیا گیا اپنا خط واپس لیں ۔
اور اس کےلئے وہ نیکٹا کو دوبارہ خط لکھ کر کہیں کہ آپ کے ارسال کیے گئے پہلے خط کو منسوخ سمجھا جائے ۔ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں۔نعیم الحق نے مزید لکھا کہ زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو خط لکھا تھا، اس طرح کا اقدام پی ٹی آئی کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں، دوستوں کو نہیں نواز سکتا۔

تازہ ترین خبریں