04:07 pm
اختر مینگل کا عید کے بعد بلوچستان حکومت گرانے کااعلان

اختر مینگل کا عید کے بعد بلوچستان حکومت گرانے کااعلان

04:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے سربراہ اختر مینگل نے بلوچستان حکومت گرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں تو ہوہی رہی ہیں ۔ خود حکومتی ارکان بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں دکھائی دیتے۔
چاہتے ہیں کہ عید اچھی گز ر جائے تاہم عید کے بعد کوشش ہو گی کہ مطلوبہ تعداد میں اپوزیشن اراکین پورے کرکے بلوچستان حکومت گرادی جائے۔ ٹیک اوور نہیں کریں گے بلکہ ہمارا جمہوری حق ہے ، جمہوری انداز میں اسمبلی کے قواعدوضوابط کے مطابق حکومت کو ہٹائیں گے۔

تازہ ترین خبریں